شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کے باغیوں کے قبضے والے مشرقی حصے میں روس اور
ترکی کے درمیان بات چیت کے بعد آج سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کچھ ہی وقت
بعد ٹوٹ گئی اور گولہ باری شروع ہو گئی جو
نصف گھنٹے تک جاری رہی۔روس نے بمباری کے لیے باغیوں کو مجرم ٹھہرایا ہے۔شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم کے مطابق حلب کے مشرقی علاقے میں سرکاری فوجیوں نے توپوں، ٹینکوں اور مارٹر سے گولہ باری کی۔